کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان

جمعہ 31 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں 4 سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا ای چالان اس کے اصل مالک کو موصول ہوگیا، جس پرشہری حیران و پریشان رہ گیا۔

متاثرہ شہری کے مطابق، اس کی موٹر سائیکل 4 سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی، جس کی ایف آئی آر ٹیپو سلطان تھانے میں درج کروائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی مؤثر نگرانی، ہزاروں چالان جاری

تاہم 27 اکتوبر کو موٹر سائیکل نمبر پر ہیلمٹ نہ پہننے کے جرم میں 5 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا۔

شہری نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل تو 4 سال سے اس کے پاس نہیں، پھر بھی جرمانے کا نوٹس اس کے نام پر بھیجا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے

دوسری جانب، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ شہر میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد ہاتھ سے چالان کرنے کا عمل مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق،  27 اکتوبر سے فیس لیس ای ٹکٹنگ کے باقاعدہ آغاز کےصرف 6 گھنٹوں میں کراچی کے نئے ای چالان سسٹم نے 26 سو سے زائد چالان جاری کیے۔

مزید پڑھیں: سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2662 خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں اوور اسپیڈنگ، ہیلمٹ نہ پہننا، سیٹ بیلٹ نہ لگانا اور ریڈ سگنل توڑنے جیسی خلاف ضابطہ اقدامات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟