پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے۔
آفتاب شعبان میرانی کو علالت کے باعث کراچی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، تاہم ایک ہفتہ قبل انہیں گھر شفٹ کردیا گیا تھا۔
ہماری برادری کے بزرگ سیاستدان، سابق ایم این اے آفتاب شعبان میرانی اس فانی دنیا سے انتقال کر گئے۔
اللّٰہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ pic.twitter.com/yJcuQ0bqqv
— Afzal Mian PYO (@pyo5863) November 1, 2025
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیرِاعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ آفتاب شعبان میرانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں شامل تھے۔
انہوں نے کہاکہ آفتاب شعبان میرانی ایک سینیئر پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص و وفادار رہنما تھے۔
صدر مملکت نے مرحوم کی جمہوریت، وفاقِ پاکستان اور عوامی خدمت کے لیے گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پارٹی کارکنان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔














