پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟

اتوار 2 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 40 نصف سنچریاں مکمل کر کے کوہلی کا 39 ففٹی پلس اسکورز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما 37 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 31 ففٹی پلس اننگز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اننگز:

  • بابر اعظم (پاکستان) – 40
  • ویرات کوہلی (بھارت) – 39
  • روہت شرما (بھارت) – 37
  • محمد رضوان (پاکستان) – 31
  • ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا) – 29
  • جوز بٹلر (انگلینڈ) – 29

میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹوں سے اور 6 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔

ابتدائی نقصان کے بعد، جب صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے 36 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا۔ فرحان نے 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز، بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا

اس کے بعد بابر اعظم نے کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ 76 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ بابر نے 68 رنز کے ساتھ اننگز کے سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ آغا سلمان نے 26 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے۔

آخر میں فہیم اشرف اور عثمان خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمان ٹیم کو 20 اوورز میں 139 رنز پر محدود کر دیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور سلمان مرزا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو میچ میں برتری دلائی۔

دونوں ٹیمیں اب فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جنیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا