اشتہارات کی بارش، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی برانڈ ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کی برانڈ ویلیو آسمان کو چھونے لگی ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد نہ صرف ملک بھر میں خوشیوں کا سماں ہے بلکہ کھلاڑیوں کے اشتہاراتی معاوضوں میں 25 سے 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

“ٹیم کی معروف کھلاڑیوں جمیما روڈریگز، اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور، دیپتی شرما اور شفالی ورما سمیت دیگر کے سوشل میڈیا فالوورز میں زبردست اضافہ ہوا ہے، کئی کھلاڑیوں کے فالورز 2 سے 3 گنا بڑھ گئے ہیں۔ اشتہاری ایجنسیوں کو درجنوں نئے برانڈز کی جانب سے معاہدوں اور پرانے معاہدوں کی دوبارہ بات چیت کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا

بیسلائن وینچرز کے مینیجنگ ڈائریکٹر توہن مشرا کے مطابق، آج صبح سے ہی برانڈز کی جانب سے غیر معمولی رش ہے، نئے معاہدے تو ہو ہی رہے ہیں مگر پرانے معاہدوں میں بھی 25 سے 30 فیصد تک فیس بڑھانے کی بات ہو رہی ہے۔

جمیما روڈریگز، جنہوں نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار 127 ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کی برانڈ ویلیو میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کے چیف کمرشل آفیسر کرن یادو کے مطابق میچ ختم ہوتے ہی ہمارے پاس برانڈز کی 10 سے 12 مختلف کیٹیگریز سے درخواستیں آنے لگیں۔ جمیما اب فی برانڈ اشتہار کے لیے 75 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے تک معاوضہ لیتی ہیں۔

اسمرتی مندھانا، جو بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون کرکٹر ہیں، پہلے ہی 16 بڑے برانڈز جیسے نائیک، ہنڈائی، ریکسونا، گلف آئل، ایس بی آئی اور پی این بی میٹ لائف انشورنس کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ وہ ہر برانڈ سے 1.5 سے 2 کروڑ روپے تک کماتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟

ہندوستان یونی لیور کی مینیجنگ ڈائریکٹر پریا نائر کے مطابق، سرف ایکسیل کی مہم اور ریکسونا کے لیے جمیما کے اشتہار کی تیاری ورلڈ کپ فائنل سے پہلے ہی کر لی گئی تھی۔ ان کے بقول یہ میدان ہر اُس خاتون کا ہے جو ہمت سے کھیلے اور اپنا دل لگا دے۔

ماہرین کے مطابق، یہ جیت بھارتی خواتین کرکٹ کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، تاہم اصل چیلنج یہ ہے کہ اس کامیابی سے حاصل ہونے والی عزت و توجہ کو برقرار رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘