آغاخان میوزک ایوارڈ جیتنے والے موسیقاروں کے ناموں کا اعلان، پاکستانی قوال استاد نصیر سامی بھی شامل

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آغاخان میوزک ایوارڈ نے سال 2023-2025 کے لیے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں ایک پاکستانی قوال بھی شامل ہے۔

آغاخان میوزک ایوارڈ کی جانب سے اعلان کردہ 11 حتمی امیدواروں کا فیصلہ جیوری کمیٹی نے کیا، ان امیدواروں میں دنیا بھر خصوصاً مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے موسیقار شامل ہیں جن کا انتخاب 400 امیداروں میں سے کیا گیا۔

اس اہم بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے منتخب امیدواروں میں پاکستان کے نامور قوال استاد نصیر الدین سامی بھی شامل ہیں جن کا تعلق عظیم صوفی شاعر اور موسیقار امیر خسرو سے منسوب دلی کے ‘قوال بچہ گھرانے’ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا اعزاز: ’ویژن پاکستان‘ نے آغا خان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 جیت لیا

استاد نصیر کو اس مہینے لندن میں منعقدہ تقریب میں ‘اسپیشل پیٹرن ایوارڈ’ کی کیٹیگری میں انعام سے نوازا جائے گا، وہ اپنے ایوارڈ کا انڈیا کے وارثی برادران سے اشتراک کریں گے۔

اس کے علاوہ اس سال ایوارڈ جیتنے والوں میں صحبا امینیکیا (ایران)، مریم بگایوکو (مالی)، سینی کامارا (سینیگال)، کمیلیا جبران (فلسطین)، فرح قدور (لبنان)، کیریاکوس کالایدزیدیس (یونان)، حمید القصری (مراکش)، قلالی فوک بینڈ (بحرین) اور دریا ترکاں (ترکیہ) شامل ہیں۔

naseer-uddin-saami-khyal
استاد نصیر الدین سامی اپنے بیٹوں کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، تصویر: یوٹیوب

اس سے قبل ایوارڈ کے فائنل کے لیے نامزد 22 امیدواروں میں استاد نصیر الدین سامی کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے جُمن لطیف (سندھ) اور استاد نور بخش (بلوچستان) بھی شامل تھے۔

استاد نصیر الدین سامی کون ہیں؟

80 سالہ استاد نصیر الدین سامی کلاسیکی موسیقی کے قدیم راگوں کی ایک قسم ‘خیال’ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور اپنے 4 بیٹوں کے ہمراہ امیر خسرو کی موسیقی کے صدیوں پرانے ورثے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

‘قوال بچہ گھرانے’ کے ایک اور ممتاز گائیک فرید ایاز کے مطابق اس گھرانے کے جد امجد میاں سامت بن ابراہیم امیر خسرو کے شاگردوں میں سے تھے۔

معروف برطانوی میگزین ‘دی کوئٹس‘ کے مطابق استاد نصیر الدین سامی خیال گائیکی کو تمام 49 جزوی سُروں (شروتی) میں گانے والے واحد زندہ فنکار ہیں جو انہوں نے اپنے چچا اور معروف قوال منشی ریاض الدین سے 11 سال کی عمر میں سیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی فلم ’موکلانی‘ نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ جیت لیا

استاد نصیر گزشتہ 6 دہائیوں سے کلاسیکی موسیقی سے وابستہ ہیں اور پاکستان اور یورپ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ایوارڈ کے اعلامیے کے مطابق ماسٹر جیوری کمیٹی نے ‘امیر خسرو کی روحانی اور موسیقی کی وراثت کو بھرپور جذبے کے ساتھ محفوظ رکھنے اور اعلیٰ ترین معیار پر اسے کئی نسلوں تک منتقل کرنے کے اعتراف میں’ انہیں اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا ہے۔

استاد نصیر گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی پروڈیوسر ایان برینان کے ساتھ 2017 میں ایک البم بھی ریکارڈ کر چکے ہیں۔

آغاخان میوزک ایوارڈ

آغاخان میوزک ایوارڈ کا شمار موسیقی کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی انعامات میں ہوتا ہے، ایوارڈ جیتنے والے موسیقاروں کو مشترکہ طور پر 5 لاکھ امریکی ڈالرز (تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم اور پیشہ ورانہ ترقی کے مختلف مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

Franghiz AliZadeh, laureate in the Creation domain, on stage with His Highness the Aga Khan, His Excellency, President of Portugal, Marcelo Rebelo de Sousa, and Prince Amyn Aga Khan
پرنس کریم آغاخان 2019 میں آذربائیجانی موسیقار فرانغیز علی زادہ کو میوزک ایوارڈ پیش کر رہے ہیں جبکہ پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو اور پرنس امین آغاخان بھی موجود ہیں، تصویر: AKDN

اس ایوارڈ کا اجرا 2016 میں اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان اور اُن کے بھائی پرنس امین آغاخان نے کیا تھا جس کا مقصد مختلف ثقافتوں، خصوصاً مسلم تہذیبوں میں پنپنے والی موسیقی کے ورثے کی قدردانی اور حوصلہ افزائی ہے۔

یہ ایوارڈ موسیقی کے ذریعے ثقافتی ورثے کے تحفظ، سماجی ہم آہنگی کے فروغ اور روحانی اقدار کی ترویج کرنے والے انفرادی موسیقاروں، بینڈز اور اداروں کو دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور کے نوجوانوں میں آرٹ اور موسیقی کا شعور بیدار کرتا ادارہ

2022 میں پاکستان کی فوک گلوکارہ زار سنگا (خیبر پختونخوا) اور صوفی گائیک سائیں ظہور (پنجاب) یہ ایوارڈ جیتنے والے فنکاروں میں شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے