ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلیئنر بننے کے قریب؟ اس کا دنیا پر کیا اثر پڑےگا؟

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ڈالر کے مالک بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی رقم 170 ممالک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے زیادہ ہے، جن میں سنگاپور، متحدہ عرب امارات، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، ناروے، ہانگ کانگ، قطر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت تمام نوکریاں ختم کر دے گی، ایلون مسک کا انتباہ

جمعرات کو ٹیسلا کے حصص یافتگان امریکی ریاست ٹیکساس میں جمع ہوں گے تاکہ اس مجوزہ پیکج پر ووٹ دے سکیں۔ ایک ایسا فیصلہ جو ممکنہ طور پر کارپوریٹ گورننس کی تاریخ بدل سکتا ہے، اور ایلون مسک کو دنیا کا پہلا ٹریلین ڈالر کا انسان بنا سکتا ہے۔

پیکج کو کس نے ناقابل قبول قرار دیا؟

دولت کی مساوات کے لیے سرگرم کارکنوں نے اس پیکج کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا اس وقت جنگوں، قحط، خشک سالیوں اور بیماریوں سے دوچار ہے، اور یہ خطیر رقم اگر انسانی فلاح پر خرچ کی جائے تو بے پناہ بھلائی ہو سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے 2021 میں کہا تھا کہ دنیا سے بھوک ختم کرنے کے لیے 2030 تک ہر سال قریباً 40 ارب امریکی ڈالر درکار ہوں گے، یعنی کل 400 ارب ڈالر، جو اس پیکیج کی نصف رقم سے بھی کم ہے۔

کارکنوں کے مطابق ایلون مسک کی موجودہ دولت پہلے ہی 500 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ فوربز کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیسلا اور ’ایکس‘ کے سربراہ کو چھوڑ کر دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت قریباً 1.7 ٹریلین ڈالر ہے۔

یہ اعداد و شمار دنیا میں بڑھتی ہوئی مالی عدم مساوات کو ظاہر کرتے ہیں۔ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق امیر طبقہ تیزی سے مزید دولت مند ہو رہا ہے جبکہ غربت کی شرح قریباً وہی ہے جو 1990 میں تھی۔

ٹیسلا کا کہنا ہے کہ یہ پیکج کمپنی کے طویل المدتی اہداف کے مطابق ہے۔ جن میں آئندہ 10 سال میں 8.5 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ویلیو اور 400 ارب ڈالر کا زیادہ سے زیادہ ای بی آئی ٹی ڈی اے حاصل کرنا شامل ہے۔

دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم

آکسفیم نے 2024 میں پیش گوئی کی تھی کہ دنیا کا پہلا ٹریلینیئر اگلے عشرے میں سامنے آئے گا۔ ایک سال بعد اس پیش گوئی میں اضافہ کیا گیا، اب کہا گیا کہ پانچ ٹریلینیئر بن سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف 2024 میں دنیا کے ارب پتی افراد کی دولت میں 2 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا، یعنی روزانہ قریباً 6 ارب ڈالر، اسی دوران ہر ہفتے 4 نئے ارب پتی افراد سامنے آئے۔

اس کے برعکس عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں غربت کے خاتمے کی رفتار سست پڑ گئی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ وبا کے اثرات اور عالمی معاشی بحران ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق جنگیں، ماحولیاتی تبدیلی اور پالیسی کی ناکامیاں بھی اس صورتحال کی ذمہ دار ہیں۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت تمام نوکریاں ختم کر دے گی، ایلون مسک کا انتباہ

دولت پر ٹیکس کا عالمی مطالبہ

دنیا بھر کی حکومتیں اب اس بڑھتی ہوئی عدم مساوات کو روکنے کے لیے پالیسی اقدامات کے دباؤ میں ہیں، اور اس بحث کا بڑا حصہ ان ارب پتی افراد پر مرکوز ہے جو یا تو ٹیکس کم دیتے ہیں یا بالکل نہیں دیتے۔

اگر حصص یافتگان نے اجلاس میں اس پیکج کی منظوری دے دی تو ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینیئر بن سکتے ہیں۔ ایک ایسا سنگِ میل جو دولت، طاقت اور مساوات کے عالمی مباحثے میں ایک نئے باب کا آغاز کرےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں