وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان میں گوگل کے دفاتر اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم، ہری پور میں اسمبلی لائن خوش آئند قرار

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی ان پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے جن کا مقصد ملک میں کاروبار میں آسانی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح، عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

شہباز شریف نے ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی ہوگی بلکہ مقامی سطح پر آئی ٹی مصنوعات کی تیاری سے عوام کو سستی ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔

ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی جانب ایک اہم قدم

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔

ان کے مطابق ملک کے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے: گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی

انہوں نے کہا کہ گوگل کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جو نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے میں مدد دے گی۔

نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپس اور تربیتی پروگرام

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ وفاقی حکومت ایک لاکھ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے مواقع حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نوجوانوں بشمول خواتین کے لیے آئی ٹی تربیتی پروگرامز جاری ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

ان کا کہنا تھا کہ ان پروگراموں کی بدولت نوجوان اب بین الاقوامی سروس انڈسٹری میں زیادہ مسابقتی ہو رہے ہیں اور باعزت روزگار حاصل کر کے خود کفیل بن رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے فروغ اور برآمدی صنعت میں بہتری

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقامی سطح پر آئی ٹی مصنوعات کی تیاری سے نہ صرف درآمدی انحصار کم ہوگا بلکہ برآمدی صنعت کے فروغ سے ملک کے لیے زرمبادلہ میں اضافہ بھی ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: گوگل نے تاریخ رقم کردی، ایک سہ ماہی میں 100 بلین ڈالر سے زائد آمدنی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے۔

آئی ٹی وزارت کی کاوشوں کی تعریف

وزیراعظم نے ملک میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کوششوں سے پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیشرفت کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ