عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے رواں سال عید الفطر کے موقع پر 4 تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 20 سے 23 مارچ، جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو چھٹیاں ہوں گی۔

عید کی متوقع تاریخ

رپورٹس کے مطابق اس سال رمضان کے مکمل 30 روزے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں اور یکم شوال یعنی عید ممکنہ طور پر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو سکتی ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

چاند کے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ 19 مارچ کو اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، لیکن اسی روز چاند نظر آنا ممکن نہیں۔

ان کے مطابق چاند 19 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، اور غروب آفتاب تک اس کی عمر تقریباً 12 گھنٹے ہوگی۔

انجم نذیر نے مزید کہاکہ عام آنکھ سے 12 گھنٹے کی عمر والے چاند کو دیکھنا ناممکن ہے اور ٹیلی اسکوپ سے بھی صرف 14 گھنٹے یا اس سے زیادہ عمر والے چاند کو دیکھا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کے امکانات ہیں اور پہلی شوال ممکنہ طور پر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے، مگر باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی