خوراک میں کیلے کا استعمال کتنا مفید ہے اور کتنا نہیں؟

اتوار 9 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیلیفورنیا یونیورسٹی ڈیوس کے محققین نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اسموڈی(گاڑھا، ملائم مشروب ہے جو عام طور پر پھل، سبزیاں، دہی، دودھ یا جوس ملا کر بنایا جاتا ہے) میں کیلا شامل کرنے سے فلوانول(قدرتی مرکبات) کی جسم میں جذب پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، جو دماغ اور دل کی صحت کے لیے اہم مرکبات ہیں۔

 محققین نے یہ جانچنے کی کوشش کی کہ کیلا، جو پولی فینول آکسائیز انزائم سے مالا مال ہے، شیک میں شامل ہونے پر فلوانول کی دستیابی اور جذب پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ کیلا کھانے سے جسم میں کیا مثبت تبدیلیاں آتی ہیں؟

 فلوانول قدرتی مرکبات ہیں جو سیب، بیریز، کوکو اور انگور میں پائے جاتے ہیں اور یادداشت بہتر بنانے، سوزش کم کرنے اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق میں شرکا نے 2 قسم  کے شیک پئیے۔ ایک کیلے سے بنی، جس میں فینول آکسائیز کی سرگرمی زیادہ تھی اور دوسری مکس بیریز سے بنی، جس میں فینول آکسائیز کی سرگرمی کم تھی۔ مزید برآں، شرکا نے ایک فلوانول کیپسول بھی استعمال کی تاکہ جسم میں اس مرکب کی سطح کا موازنہ کیا جا سکے۔

 نتائج کے مطابق کیلے والی شیک پینے والوں میں فلوانول کی سطح 84 فیصد کم رہی، جبکہ بیریز والی اسموڈی یا کیپسول کے استعمال سے زیادہ فلوانول جذب ہوا۔

مطالعے کے نتائج کے مطابق فلوانول کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار قلبی اور میٹابولک صحت کے لیے 400 تا 600 ملی گرام ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگر شیک صحت مند بنانا مقصود ہو تو کیلے کو چھوڑ کر بیریز، انناس، مالٹا، آم یا دہی کے ساتھ بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: دبلے پن سے ہیں پریشان؟ تو یہ جوس بدل دیں گے آپ کی زندگی

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ عام کھانے پینے کی تیاری کے طریقے غذائی اجزا کی دستیابی اور جذب پر اثر ڈال سکتے ہیں، جیسے کہ چائے کی تیاری کے طریقے سے بھی فلوانول کی سطح متاثر ہوتی ہے۔

یہ مطالعہ. عالمی ملٹی نیشنل کمپنی مارس ان کارپوریٹڈ کے تحت کیا گیا، جس نے کوکا فلوانول کے ممکنہ صحت فوائد پر تحقیق میں معاونت فراہم کی۔ محققین نے کہا کہ یہ نتائج مستقبل میں غذائی تیاری اور صحت مند غذائی انتخاب کے حوالے سے مزید تحقیق کے دروازے کھول سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 3,300 پوائنٹس گر گیا

نامناسب اور ذاتی سوالات پر اداکارہ میرا ارشاد بھٹی کا پوڈکاسٹ چھوڑ کر چلی گئیں

اعلیٰ سپرمارکیٹس سے چوری کی منصوبہ بندی کرنے والا گروہ گرفتار، 6 خواتین بھی شامل

پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 23 مزدور ہلاک، متعدد زخمی

دنیش ترویدی بنگلہ دیش میں نئے بھارتی ہائی کمشنر ہوں گے؟

ویڈیو

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی