نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

 

بھارتی دارالحکومت دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خلاف شہریوں، والدین اور ماحولیاتی کارکنوں نے انڈیا گیٹ کے سامنے احتجاج کیا، جس میں کئی مائیں اپنے بچوں کے ہمراہ شریک ہوئیں۔

مظاہرین نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تاکہ دہلی کے شہریوں کو صاف اور صحت مند ہوا فراہم کی جا سکے۔

 احتجاج کے دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق انڈیا گیٹ پر احتجاج کی اجازت نہیں تھی، اس لیے قانون و امن برقرار رکھنے کے لیے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: دہلی دنیا میں فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر، لاہور کا نمبر کونسا ہے؟

ماحولیاتی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دہلی کے بچے اس زہریلی فضا سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

ہر تیسرا بچہ پھیپھڑوں کے نقصان کا شکار ہے، اور اگر یہی صورتحال رہی تو ان کی اوسط عمر 10 سال کم ہو جائے گی۔

دہلی میں اتوار کو ایئر کوالٹی انڈیکس  39ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کئی علاقوں میں یہ 400 سے تجاوز کر گیا، جس سے شہر دنیا کے آلودہ ترین مقامات میں شامل ہو گیا۔

اسی دوران سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف، جس میں آوارہ کتوں کی مخصوص علاقوں سے منتقلی کا حکم دیا گیا تھا، ایک اور احتجاج بھی انڈیا گیٹ پر جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب ’کوپ کانفرنس‘ میں اسموگ پر بھارت سے آلودگی کا معاملہ اٹھائیں گی

دوسری جانب عام آدمی پارٹی نے اس احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے دہلی کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سندھ آنے پر خوش آمدید کہیں گے، شرجیل میمن

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟