پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر مشعال یوسف زئی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی صورت میں آئین کا جنازہ پڑھا دیا گیا ہے۔
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیف اللہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر عمران خان سے غداری کی۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک سینیٹر نے حمایت میں ووٹ دے دیا
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی جو خود کو آئین کا مؤجد اور محافظ سمجھتی تھی وہ خود آئین کا جنازہ پڑھانے اور تدفین میں پیش پیش ہیں۔
اس ٹائم آئین کا جنازہ پڑھا دیاگیا ہے، آئین کی تدفین کی جارہی ہے ،، سیف اللہ آبڑو نے ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر عمران خان سے غداری کی ہے ، سینیٹر مشال یوسفزئی pic.twitter.com/KWm0Fd0JM2
— WE News (@WENewsPk) November 10, 2025
واضح رہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی ہے، آئینی ترمیم کے حق میں 64 ووٹ ڈالے گئے۔
اس دوران پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے احمد خان نے بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام نے آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر رکھا تھا، تاہم یہ دونوں ارکان ایوان میں آئے اور ووٹ دینے کے بعد چلے گئے۔
مزید پڑھیں: جے یو آئی کا 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کا اعلان
جمعیت علما اسلام کے سینیئر رہنما عبدالغفور حیدری نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سینیٹر احمد خان کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔












