’آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے‘، سنی دیول گھر کے باہر کھڑے فوٹوگرافرز پر برس پڑے

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے دھرمیندر کے گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز پر سخت برہمی کا اظہار کیا، جو خاندان کے جذباتی لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے۔

دھرمیندر کی صحت سب کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی، کیونکہ حال ہی میں انہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا۔ کئی نیوز چینلز نے ان کی موت کے بارے میں قیاس آرائیاں کیں، جنہیں بعد میں ان کے اہل خانہ نے مسترد کر دیا۔ اس دوران اداکار کے خاندان نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج، اب طبعیت کیسی ہے؟

سوشل میڈیا پر دھرمیندر کے اہل خانہ کی ملاقاتوں کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ کیمرہ مین مسلسل خاندان کے جذباتی لمحات کو زوم کر کے ریکارڈ کر رہے تھے۔ جس پر سنی دیول نے گھر کے باہر موجود کیمرہ مینز پر غصے  کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، آپ کے بچے ہیں۔ اور آپ لوگ ویڈیو کر رہے ہو۔ شرم نہیں آتی‘۔

یاد رہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر 2025 کو سانس کی دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کی صحت کے حوالے سے پہلی افواہیں یکم نومبر کو سامنے آئیں، جس کے بعد 10 نومبر کو رپورٹس میں کہا گیا کہ انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی موت کی جھوٹی خبریں بڑے پیمانے پر پھیل گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’وہ زندہ ہیں‘، دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلِ خانہ کا سخت ردِعمل

ہیما مالینی اور ایشا دیول نے معروف فلم اسٹار دھرمیندر کی موت کے حوالے سے پھیلنے والی جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کی اور مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم