چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم پہلے ہی سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے۔ اپوزیشن کو ترمیم میں جو بہتری چاہیے تھی، وہ بھی شامل کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفی
چیئرمین سینیٹ نے سیف اللہ ابڑو کے تحریری استعفیٰ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی منظور نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فلور آف دی ہاؤس میں شاہ محمود قریشی نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔ فلور آف دی ہاؤس میں شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ممکن ہے جب سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ ان کے پاس آئے تو وہ انہیں قائل کریں کہ استعفیٰ نہ دیں۔@AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/S2rWOO9c65— Media Talk (@mediatalk922) November 13, 2025
مزید پڑھیں: 27 ویں ترمیم کی حمایت کرنے والے سیف اللہ ابڑو کون ہیں؟
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ممکن ہے جب سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ ان کے پاس آئے تو وہ انہیں بلائیں اور شاید انہیں قائل کریں کہ استعفیٰ نہ دیں۔














