وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری پر مشاورت، جسٹس مسرت ہلالی نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نو مقرر شدہ چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آئینی عدالت کے دیگر ججز کے تقرر سے متعلق مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کل 13 ججز پر مشتمل ہوگی، جن میں چیف جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہیں۔

عدالت کا قیام اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت کے ٹاپ فلور پر عمل میں لایا جائے گا۔

مجوزہ ججز میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس روزی خان اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ: پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق بھی آئینی عدالت کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب، جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے باعث وفاقی آئینی عدالت میں بطور جج ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کا سیاسی ایجنڈا تھا، ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا، رانا ثنااللہ

عدالتی انتظامات کے تحت چیف جسٹس امین الدین خان، آئینی عدالت کے قیام کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک میں بیٹھیں گے۔

موجودہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پیش رفت ملک میں آئینی معاملات کے فوری اور مؤثر تصفیے کے لیے ایک نئی عدالتی ڈھانچے کی طرف اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے