جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان نے آج ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب کے دوران جسٹس امین الدین سے حلف لیا۔

مزید پڑھیں:جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت مقرر، صدر نے منظوری دیدی

تقریب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر عدلیہ و حکومت کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی بھی شریک ہوئے اور آئینی عدالت کے قیام کے تاریخی موقع کو نمایاں کیا۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان آج ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) پر براہِ راست نشر کی گئی اور اس موقع پر ملک کے مختلف میڈیا نمائندے بھی موجود تھے۔ جسٹس امین الدین خان کی تعیناتی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد عدالتی نظام میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp