چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ایک ہی چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شامل ہو کر اے آئی اسسٹنٹ کے ساتھ مل کر گفتگو کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر موبائل اور ویب دونوں پر دستیاب ہے، اور جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور تائیوان میں فری، گو، پلس اور پرو سبسکرپشن صارفین کے لیے فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار

گروپ چیٹس میں لنک پر مبنی دعوت نامے، بلٹ ان پروفائل سیٹ اپ، اور جی پی ٹی فائیو پوائنٹ ون آٹو ریسپانسز شامل ہیں۔ ساتھ ہی سرچ، امیج اور فائل اپ لوڈز، امیج جنریشن اور ڈکٹیشن جیسی صلاحیتیں بھی دستیاب ہیں۔

گروپ چیٹس کا کام کرنے کا طریقہ

چیٹ جی پی ٹی گروپ چیٹس میں جی پی ٹی فائیو پوائنٹ ون آٹو کے ذریعے جواب دیتا ہے، جو پیغام اور صارف کے پلان (فری، گو، پلس، پرو) کے مطابق ماڈل منتخب کرتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے جوابات کے دوران سرچ، امیج اپ لوڈ، فائل اپ لوڈ، امیج جنریشن اور ڈکٹیشن کے فیچرز کام کرتے ہیں۔

ریٹ لمٹس صرف چیٹ جی پی ٹی کے جوابات پر لاگو ہوتے ہیں، صارفین کے بیچ کے پیغامات پر نہیں۔ ہر جواب اُس شخص کے ریٹ لمٹ سے منسلک ہوگا جس کو چیٹ جی پی ٹی جواب دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی مشکلات سے تنگ ہیں؟ جانیے چیٹ جی پی ٹی کیسے آپ کی مدد کرسکتا ہے

صارفین چیٹ جی پی ٹی کو مینشن کرکے جواب کی درخواست کرسکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کو بات چیت کے رویے سکھائے گئے ہیں تاکہ یہ سیاق و سباق کے مطابق فیصلہ کرے کہ کب بولے یا خاموش رہے۔ یہ ایموجیز سے بھی ردعمل دے سکتا ہے اور پروفائل فوٹوز کو ریفرنس کے طور پر استعمال کر کے ذاتی نوعیت کا مواد فراہم کر سکتا ہے۔

گروپ سیٹنگز اور کنٹرولز

گروپ کے شرکا گروپ کا نام بدل سکتے ہیں، ممبرز کو شامل یا ہٹا سکتے ہیں، نوٹیفکیشنز کو میوٹ کر سکتے ہیں اور ہر گروپ کے لیے کسٹم انسٹرکشنز سیٹ کر سکتے ہیں جو چیٹ جی پی ٹی کے لہجے اور رویے کو متاثر کرتی ہیں۔

گروپ ہاسٹ ایک سے بیس افراد کو شیئر ایبل لنک کے ذریعے دعوت دے سکتا ہے، اور گروپ کا ہر ممبر وہ لنک دوبارہ شیئر کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کو مؤثر مواد کے لیے انسانوں کی ضرورت پڑگئی

نئے شامل ہونے والے افراد مختصر پروفائل (نام، یوزر نیم، فوٹو) سیٹ کرنے کے لیے کہا جائے گا تاکہ دیگر ممبرز کے لیے واضح ہو کہ کون سا پیغام کس نے بھیجا۔

یہ اپ ڈیٹ چیٹ جی پی ٹی کو ایک عام ون آن ون چیٹ بوٹ سے آگے لے کر ایک مکمل سوشل کمیونیکیشن پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیتا ہے، جہاں صارفین اے آئی اور انسان دونوں کے ساتھ مل کر کام کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس پر بچوں کی بالغ افراد سے چیٹ پر پابندی کا اعلان

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

شاہزیب خانزادہ کے بعد طلعت حسین کو بھی ہراسانی کا سامنا، انہوں نے کیا کارروائی کی؟

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ