اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی آمد و رفت کے پیشِ نظر ریڈ زون کے سرینہ، نادرا اور ایکسپریس انٹری گیٹس عارضی طور پر بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں:سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل
شہریوں کو ریڈ زون میں داخلے کے لیے متبادل راستوں، جن میں مارگلہ روڈ اور میریٹ روڈ شامل ہیں، استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کلب روڈ پہنچنے کے لیے شہری سیونتھ ایونیو یا ایمبیسی روڈ کے ذریعے سری نگر ہائی وے سے کلب روڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کن 2 کھلاڑیوں نے سہ ملکی سیریز کے میچوں کی فیس سیلاب متاثرین کے نام کردی؟
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹریفک کی صورتحال جاننے کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں یا اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فالو کریں۔














