سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 42 واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے نکلنے کے بعد زمبابوے کی شمولیت، شیڈول بھی جاری ہوگیا

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکریٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹریز سمیت مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں صوبہ بھر کے امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے آپریشن میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 8 ہلاک، کابل نے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

کمیٹی نے اجلاس کے دوران مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی اور اس ضمن میں مزید اقدامات کی تجاویز پر غور کیا۔

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام مکاتبِ فکر کے علماء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کن 2 کھلاڑیوں نے سہ ملکی سیریز کے میچوں کی فیس سیلاب متاثرین کے نام کردی؟

خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے قیامِ امن کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوامی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بین الاضلاعی رابطہ کاری کو بہتر کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی