عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ، سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور منگل اور جمعرات کو مقررہ ملاقاتوں میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، جو بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’سیاسی جماعتوں کو کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا‘ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام کیوں بھیجا؟

سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود گزشتہ 8 ماہ سے ملاقاتوں سے متعلق توہینِ عدالت کی متعدد درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق یہ قانونی جمود نہ صرف انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے بلکہ آئین کے تحت بنیادی حقوق اور عدالتی وقار کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار

اس صورتِ حال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی انفرادی آزادی اور ملاقاتوں کے حق میں حائل رکاوٹیں غیر آئینی اور ناقابلِ قبول ہیں۔

پارٹی نے اعلیٰ عدلیہ سے فوری کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے اپنے چیئرمین عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی جلد اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟