’فیٹی لیور‘ کی وہ خطرناک علامات جنہیں ہرگز نظرانداز نہ کریں

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چربی والا جگر (فیٹی لیور)  کا عارضہ اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جگر میں اضافی چربی جمع ہوجائے اور اس کے معمول کے کام متاثر ہونے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر فعال طرز زندگی، میٹھے اور چکنائی والے کھانوں کے زیادہ استعمال کی وجہ سے اس بیماری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس کا شکار ہیں اور اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری آگے چل کر غیر الکحلک اسٹئیٹو ہیپاٹائٹس فائبروسس، سیروسس یا بعض کیسز میں جگر کے کینسر تک کا باعث بن سکتی ہے۔

اسی لیے اس بیماری کی ابتدائی علامات کو پہچاننا بے حد ضروری ہے۔

ہارورڈ اور اسٹینفرڈ سے تربیت یافتہ معدے اور جگر کے امراض کے ماہر ڈاکٹر سوربھ سیٹھی نے چربی والے جگر کی وہ 8 اہم علامات بتائی ہیں جنہیں ہرگز نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

وزن میں اضافہ

ڈاکٹر سیٹھی کے مطابق اگر وزن، خصوصاً پیٹ کے گرد، تیزی سے بڑھ رہا ہو تو یہ چربی والے جگر کی علامت ہوسکتی ہے۔ اس حصے میں چربی کا جمع ہونا جگر کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔

مسلسل تھکاوٹ اور کمزوری

اگر مناسب نیند کے باوجود تھکاوٹ اور کمزوری برقرار رہے تو یہ جگر کی کارکردگی میں خرابی کا اشارہ ہے کیونکہ جگر جسم میں توانائی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پیٹ میں درد یا سوجن

اوپر دائیں جانب پیٹ میں درد یا سوجن چربی والے جگر کی عام علامت ہے۔ جگر میں چربی بڑھنے سے وہ پھول سکتا ہے جس سے تکلیف محسوس ہوتی ہے۔

بلڈ شوگر کا بڑھ جانا

انسولین ریزسٹنس چربی والے جگر کے مریضوں میں عام ہوتا ہے۔ بلند شوگر لیول اس بات کی علامت ہو سکتا ہے کہ جسم میں میٹابولک مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

فضلے کی رنگت

پیشاب کے رنگ میں گہرائی یا پاخانے کا ہلکا رنگ جگر کی خرابی کی نشانی ہے۔

مزید پڑھیے: کونسی غذائیں جسم کی خوشبو کو پرکشش بناتی ہیں؟

یہ مسائل بائل کی کمی یا بلی روبن کے جمع ہونے سے پیدا ہوتے ہیں۔

یرقان

جلد اور آنکھوں کا پیلا پڑ جانا چربی والے جگر کے بڑھ جانے کی انتہائی خطرناک علامت ہے جس کے لیے فوری طبی مدد ضروری ہے۔

کولیسٹرول کی زیادتی

چربی والا جگر اکثر ہائی کولیسٹرول کے ساتھ پایا جاتا ہے۔ بلند کولیسٹرول نہ صرف جگر کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ دل کی بیماریوں کے خطرات بھی بڑھاتا ہے۔

معمولی چوٹ پر بھی فوری نیل یا خون بہنا

بیماری کے آخری مراحل میں جگر خون جمانے کے لیے ضروری پروٹین بنانا چھوڑ دیتا ہے جس سے معمولی چوٹ پر بھی زیادہ خون بہ سکتا ہے یا نیل پڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پانی میں نیلی سبز کائی: انسان اور جانوروں دونوں کے لیے خطرناک

واضح رہے کہ ان علامات کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔ جلد تشخیص اور بروقت علاج مستقل جگر کے نقصان سے بچا سکتا ہے اور صحت مند زندگی کی ضمانت بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں