انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ کے بادل فضا میں 13 کلومیٹر تک بلند

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو بدھ کے روز پھٹ پڑا جس کے بعد حکام نے خطرے کا درجہ بلند ترین سطح تک بڑھا دیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں راکھ اور گیس کا غبار کئی کلومیٹر آسمان میں پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2 گھنٹوں میں زلزلے کے 160 جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری

انڈونیشیائی جیوولوجیکل ایجنسی کے سربراہ محمد وافد کے مطابق ماؤنٹ سیمیرو نے مقامی وقت کے مطابق 2:13 بجے دوپہر پر آتش فشانی مواد اگلنا شروع کیا جس میں پیروکلاسٹک فلو یعنی گرم راکھ، گیس اور پتھروں کے تیز رفتار بادل بھی شامل ہیں۔

وفد نے خبردار کیا کہ 8 کلومیٹر کے دائرے میں کسی بھی قسم کی سرگرمی انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے اور لوگوں کو فوری طور پر دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

300 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

قومی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان عبدالمہاری کے مطابق آتش فشاں کے دھماکے سے اٹھنے والا راکھ کا بادل 13 کلومیٹر (8 میل) کی بلندی تک جا پہنچا۔

مزید پڑھیے: غیر فعال آتش فشاں کے دھانے پر آباد سعودی گاؤں میں خاص کیا ہے؟

کم از کم 300 رہائشیوں کو 2 عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت