ایرانی تیل امریکا کے نشانے پر: درجنوں کمپنیوں اور افراد پر پابندی

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ایران کی تیل فروخت کے نیٹ ورکس کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں افراد، کمپنیوں، جہازوں اور طیاروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان

محکمہ خارجہ نے 17 اور وزارت خزانہ نے 41 نئے نام بلیک لسٹ کیے جن پر الزام ہے کہ وہ ایران کی غیر قانونی تیل ترسیل میں مدد دیتے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ایران کی تخریبی سرگرمیوں اور دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال اپنی ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ کی پالیسی دوبارہ نافذ کی جس کا مقصد ایران کو نئی جوہری ڈیل پر مذاکرات کے لیے مجبور کرنا ہے۔

مزید پڑھیے: ایران کی جوہری مذاکرات میں واپسی امریکا کے دوبارہ حملہ نہ کرنے سے مشروط

پالیسی کے تحت امریکا مسلسل ایران کے غیر قانونی تیل بیوپار کو ہدف بنا رہا ہے۔ تازہ پابندیوں میں ایران کے ’شیڈو فلیٹ‘ کے 6 مزید تیل بردار جہاز اور ماہان ایئر بھی شامل ہیں جو القدس فورس سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔

پابندیوں کے نتیجے میں ان تمام اداروں اور افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی کمپنیوں و شہریوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کی نئی پابندیاں ایران کو کتنا متاثر کر سکتی ہیں؟

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی آمدنی محدود کرنا اس کی جوہری صلاحیتوں اور دہشتگرد گروہوں کی مالی معاونت پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘