بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز 21 نومبر کو بنوں ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے پروکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

مزید پڑھیں:’فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتے ہیں‘، خارجی دہشتگرد کے انکشافات

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

یہ کارروائی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری اور انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں میں اضافہ کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ مربوط اقدامات خوارج کی کارروائی کی صلاحیت محدود کرنے، ان کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور ابتدائی نتائج خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی طرف مثبت پیشرفت ظاہر کر رہے ہیں۔

بنوں میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے صفائی مہم جاری ہے۔ قومی ایکشن پلان کے مطابق ’عزمِ استحکام‘ وژن کے تحت غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی کے حامل فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے 8 بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے انجام کو پہنچائے جانے پر جوانوں کے جذبے، عزم اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی فورسز نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوارج کے خلاف مربوط اور مؤثر کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مستحکم کر رہی ہیں، جبکہ بھارتی سرپرستی میں چلنے والے منظم دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: تجارت کے نام پر پاکستانیوں کے قتل کا لائسنس جاری نہیں کرسکتے، صبر جواب دے گیا، دفترِ خارجہ

صدر زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ملک کی بقا اور امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم کا خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف و پزیرائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’عزمِ استحکام‘ ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی پکتیکا میں کارروائی، خارجی گل بہادر کے رشتہ دار سمیت 70 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک

محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی ادارے پر عزم ہیں۔

وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی امن اور سلامتی کے قیام میں بھرپور تعاون جاری رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد، کیا گوادر، پورٹ قاسم اور کراچی کی بندرگاہیں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہیں

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

صوبائی حکومت میں میرا کوئی رول نہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے دوست سارے فیصلے کرتے ہیں، جنید اکبر

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت