خواتین پر ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف زرداری

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی عزم و اقدام ناگزیر ہے۔

صدرِ مملکت نے دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے ذریعے بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط قانونی ڈھانچہ اور معاشرتی رویّوں میں مثبت تبدیلی صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 2024 میں خواتین پر تشدد کے کتنے واقعات رپورٹ ہوئے؟ ہوشربا انکشاف

انہوں نے اس سال کے موضوع  تمام خواتین و لڑکیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہوں کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں بڑھتے ہوئے تشدد کے رجحانات فوری توجہ اور مؤثر حکمتِ عملی کا تقاضا کرتے ہیں۔

صدر زرداری کے مطابق حکومتِ پاکستان نے خواتین کے تحفظ کے لیے اہم قانون سازی کی ہے، جبکہ کم عمری کی شادی کے خاتمے کے لیے سندھ، اسلام آباد اور پنجاب نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دیگر صوبوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس حوالے سے مؤثر قانون سازی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک خاتون تشدد کا شکار ، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

صدرِ مملکت نے کہا کہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے تاکہ ہر عورت اور ہر لڑکی خوف اور تشدد سے پاک زندگی گزار سکے۔ انہوں نے صنفی تشدد کے خلاف سرگرم کارکنوں، اداروں اور متاثرہ خواتین کی ہمت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی تشدد کے خلاف قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد

چکلالہ کینٹ کے سابق امیدوار اور جماعت اسلامی کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

ایودھیا میں رام مندر، ہندوتوا پروجیکٹ کی تکمیل پر انتہا پسندوں کا جشن

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، گٹکا ایکٹ کے خلاف درخواست خارج

بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا دوسرا روز، 12 قاری آج تلاوت پیش کریں گے

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بین الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک