بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا دوسرا روز، 12 قاری آج تلاوت پیش کریں گے

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرِ اہتمام پہلے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا دوسرا روز آج انتہائی روح پرور ماحول میں جاری ہے۔

دارالحکومت کے جناح کنونشن میں دنیا بھر سے آئے 12 ممتاز قاری اپنی خوبصورت آواز میں قرآنِ کریم کی تلاوت پیش کریں گے۔

مقابلے کے دوسرے دن مجموعی طور پر 2 گروپس تلاوت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے

گروپ 3 میں لیبیا، آئیوری کوسٹ، نائجر، شام، عراق اور ازبکستان کے قاری حصہ لیں گے۔

جب کہ گروپ 4 میں مصر، نائجیریا، کرغزستان، سیرالیون، گنی اور پاکستان کے قاری تلاوت کی سعادت حاصل کریں گے۔

کل مقابلے کا تیسرا روز ہوگا جس میں گروپ 5 اور 6 کے شرکا اپنی قرات پیش کریں گے، جبکہ 27 نومبر کو سیمی فائنل اور فائنل کے مرحلے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: 1500 سال پرانا قرآنی نسخہ، ایشیا کی دوسری بڑی لائبریری پاکستان کا فخر

بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا یہ تاریخی ایونٹ نہ صرف پاکستان کے مذہبی وقار کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گا بلکہ قرآنی تعلیمات اور روحانی اقدار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

وزارتی اعلامیے کے مطابق مقابلے کا بنیادی مقصد قرآنِ کریم کی ترویج، قرآنی علوم کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر حسنِ قرأت کے اعلیٰ معیارات کو فروغ دینا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور قاری کے علاوہ دنیا بھر سے آنے والے شرکا کی کل تعداد 37 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:دعا اور قرآن پاک کی تلاوت سے کینسر پر مکمل قابو پایا، ونیزہ احمد کا انکشاف

24 سے 27 نومبر تک مختلف مراحل میں تلاوتوں کا جائزہ 4 بین الاقوامی ججز کی نگرانی میں لیا جائے گا۔

پاکستان کے معروف قاری سید صداقت علی چیف جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مقابلے کے اختتام پر 29 نومبر کو ایک پروقار تقریب میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے قراء کرام کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

نمایاں کارکردگی دکھانے والے قاری یکم دسمبر کو لاہور اور 3 دسمبر کو کراچی میں خصوصی محافل میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم