فرح خان کی یو ٹیوب آمدن زیادہ ہے یا فلم سے کمائی، بالی ووڈ ہدایت کار کا انکشاف

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار، کوریوگرافر اور ریئلٹی شو جج فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ یوٹیوب کے ذریعے ہونے والی آمدن ان کے پورے فلمی کیریئر کی کمائی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

فرح خان جنہوں نے ’جو جیتا وہی سکندر‘ کے مقبول گیت ’پہلا نشہ‘ کی کوریوگرافی سے شہرت پائی اور بعد ازاں ’میں ہوں نا‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں ڈائریکٹ کیں، وہ انڈین آئیڈل، جھلک دکھلا جا، ناچ بلیے، انڈیا گاٹ ٹیلنٹ اور سیلیبریٹی ماسٹر شیف سمیت کئی ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

انہوں نے 2024 میں یوٹیوب کی دنیا میں قدم رکھا اور اس کے بعد سے زبردست کامیابی سمیٹ رہی ہیں۔ ان کے یوٹیوب ولاگز میں ان کا مزاح، ہلکا پھلکا انداز اور کک دلیپ کے ساتھ ان کی دلچسپ کیمسٹری ناظرین میں بے حد مقبول ہے۔

فرح مختلف فنکاروں کے ساتھ کھانا پکاتے اور غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نظر آتی ہیں، جس نے ان کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل بنا دیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرح خان نے بتایا کہ بچوں کے بڑھتے اخراجات کے باعث انہوں نے یوٹیوب ولاگز بنانا شروع کیے لیکن اس پلیٹ فارم نے انہیں حیران کن مالی فائدہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ساز نے حد پار کی، مجھے اُسے لات مارنی پڑی، فرح خان کا انکشاف

یوٹیوب آمدنی کے بارے میں سوال پر فراح نے کہا کہ ’میری پوری فلمی زندگی میں شاید ایک سال میں بھی اتنے پیسے نہیں ملے جتنے میں یوٹیوب سے کما رہی ہوں۔ یہ آمدنی واقعی بہت بڑی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیوب انہیں وہ تخلیقی آزادی دیتا ہے جو روایتی فلم یا ٹی وی پلیٹ فارمز پر ممکن نہیں۔ ان کے مطابق ’یہ میرا چینل ہے، اس لیے نہ کوئی او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور نہ کوئی پروڈکشن ہاؤس مجھ پر پابندیاں لگاتا ہے۔ ٹی وی چینلز کی وہ تقسیم کہ کون ’اے لسٹر‘ ہے اور کون نہیں، مجھے ہمیشہ ناپسند تھی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے