ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے حوالے سے زیادہ قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی
منگل کو سینیئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فیض حمید کورٹ مارشل کے حوالے سے جیسے ہی کوئی فیصلہ یا عملدرآمد ہوا ہم اس سے عوام کو آگاہ کردیں گے۔
مزید پڑھیے: جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟
ان کا کہنا تھا جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔














