سری لنکا پاکستان کو 6 رنز سے ہراکر سہ ملکی ٹی 20 کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ پاکستان ٹیم سے ہی ہوگا۔
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹی20 ٹرائی سیریز کے میچ میں جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 20 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں پر 178 رنز بناسکی۔
کپتان سلمان علی آغا 63 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے جبکہ عثمان خان نے 33 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 4 اوورز میں 2 رنز دیے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرادیا، گیم میں اِن
میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم 3 مسلسل کامیابیوں کے بعد پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔ سری لنکن بیٹر کامل مشرا 76 بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ کشل مینڈس 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کےابرار احمد نے 2 اور صائم ایوب و سلمان مرزا نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم 3 مسلسل کامیابیوں کے بعد پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ فائنل میچ ہفتے کے روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیے: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
دوسری جانب سری لنکا کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ جیت کے بغیر ان کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوسکتا تھا۔
پاکستان نے اہم فاسٹ بولرز کو آرام دیا
فائنل میں رسائی یقینی ہونے کے بعد پاکستان نے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بدستور آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد وسیم اور سلمان مرزا کو مزید مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟
ٹیم مینجمنٹ اس میچ کو ورلڈ کپ سے قبل کمبی نیشنز بہتر بنانے اور نئے ٹیلنٹ کا اعتماد بڑھانے کا بہترین موقع قرار دے رہی ہے۔
🚨 TOSS & PLAYING XI 🚨
Pakistan win the toss and opt to field first 🏏
Our team for today's match 🇵🇰#PAKvSL | #BackTheBoysInGreen | #CricketKiJeet pic.twitter.com/D3sON0sanp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2025
سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔














