خیبرپختونخوا پولیس جغرافیائی حدود کے اندر ڈیوٹی کرے، آئی جی نے اہم احکامات جاری کردیے

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کے پی پولیس اہلکاروں کو صرف اپنی جغرافیائی حدود کے اندر ڈیوٹی انجام دینے کے احکامات جاری کردیے۔

آئی جی پولیس نے اس ضمن میں تمام ریجنز اور اضلاع کے پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا ہے۔

مزید پڑھیں: احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال ممنوع، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو روک دیا

14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی احتجاج، لانگ مارچ، ریلی یا کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے سرکاری گاڑی، مشینری یا عملے کا استعمال نہ کرے اور نہ ہی ایسا کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے صوبائی حکومت کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی سرکاری مشینری یا عملے کا استعمال ممنوع ہوگا۔

درخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت نے ماضی میں جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل استعمال کیے تھے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ سیاسی تقریبات میں کوئی سرکاری وسیلہ استعمال نہ ہو۔

عدالت نے مزید کہاکہ احتجاج میں استعمال ہونے والی مشینری اب وفاق کے قبضے میں ہے، اور سرکاری وسائل کا سیاسی سرگرمیوں میں استعمال آئین کے آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے۔

عدالت نے کہاکہ سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کے ضیاع کے مترادف ہے اور ریاست کو چاہیے کہ سرکاری اور سیاسی تقریبات میں واضح تفریق کرے۔ سرکاری مشینری کا استعمال حکومت کی غیرجانبداری کو متاثر کرتا ہے اور انتظامیہ کے اصولوں کے خلاف بھی ہے۔

فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ سرکاری وسائل کا استعمال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری وسائل پر ریاست مخالف پراپیگنڈا، پی ٹی آئی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

گزشتہ برس نومبر میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا تھا، اور اس دوران اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا کی سرکاری مشینری قبضے میں لے لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں