قائداعظم ٹرافی 2025، کراچی بلیوز نے سیالکوٹ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی بلیوز نے سیالکوٹ کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی 2025 کا فائنل جیت لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں عبد اللہ فضل اور ہارون ارشد کی شاندار سنچریوں نے کراچی بلیوز کو قائداعظم ٹرافی 26-2025 کا ٹائٹل جتوانے میں مدد دی، ثاقب خان کی شاندار بولنگ نے بھی کراچی بلیوز کو فائنل جیتنے میں مدد دی، جنہوں نے دوسری اننگز میں 5 اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟

اس فتح کے ساتھ کراچی بلیوز نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اپنا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جبکہ سیالکوٹ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔

533 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں سیالکوٹ کی ٹیم آخری دن 314 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ثاقب خان نے اوپنر ازان اویس کو صرف 11 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے شروعات کی اور ان کا جادو پورے میچ میں برقرار رہا۔

ابتدائی نقصان کے بعد عبد اللہ شفیق اور محمد حریرہ نے 46 رنز کی شراکت داری کی، جس سے ٹیم کا مجموعہ 81 تک پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: فرسٹ کلاس کرکٹ رونق 26 اکتوبر سے شروع ہوگی، قائداعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان

عبد اللہ شفیق نے مضبوط مزاحمت دکھائی اور مڈل آرڈر کے بلے بازوں کے ساتھ متعدد پارٹنرشپس جوڑیں، تاہم وہ 98 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جن میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ثاقب خان نے محمد حسنین کو بولڈ کر کے کراچی بلیوز کو یادگار فتح دلائی۔ ثاقب خان نے 20.1 اوورز میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور 9 میچوں میں 47 وکٹیں لے کر دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی بنے، جن کی اوسط 20.59 رہی۔

میچ کی بہترین کارکردگی پر عبد اللہ فضل، جنہوں نے فائنل میں 88 اور 114 رنز بنائے، کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

پاکستانی آرمی کیڈٹ نے آسٹریلیا میں ’بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا

اے لیول امتحانات کی ساکھ کو خطرہ، بزنس اسٹڈیز کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی