2026 فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کا ڈراز جمعے کے روز منعقد ہوا، جس میں افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی کے تاریخی ایزٹیکا اسٹیڈیم میں مشترکہ میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان طے پایا ہے۔
جنوبی افریقہ 2010 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے، جب اس نے افتتاحی میچ میں میکسیکو کے ساتھ مقابلہ برابر کیا تھا۔ افتتاحی روز دوسرا میچ جنوبی کوریا اور یورپی پلے آف ونر کے درمیان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار
اگلے روز ورلڈ کپ کے دوسرے میزبان ممالک امریکا اور کینیڈا بھی میدان میں اتریں گے جہاں امریکا پیراگوئے کے خلاف لاس اینجلس میں جبکہ کینیڈا پلے آف ونر (ممکنہ طور پر اٹلی) کے خلاف ٹورنٹو میں اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔
اہم گروپس اور بڑی ٹیمیں
دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو الجزائر، آسٹریا اور اردن کے ساتھ گروپ ‘جے’میں رکھا گیا ہے۔
5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کا مقابلہ گروپ ‘سی’ میں مراکش، ہیٹی اور اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ اسکاٹ لینڈ 1998 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہا ہے۔
فرانس کا پہلا میچ سینیگال کے خلاف ہوگا، اس سے قبل 2002 میں ایسے ہی مقابلے میں سینیگال نے موجودہ چیمپئن فرانس کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔
𝗧𝗵𝗲 𝟮𝟬𝟮𝟲 𝗪𝗼𝗿𝗹𝗱 𝗖𝘂𝗽 𝗗𝗿𝗮𝘄
It's done. Finally.
▪️ Are any top seeds in trouble?
▪️ Is there a Group of Death?
▪️ Which minnow is best placed to spring a surprise?
▪️ Which group are you most looking forward to?All the reaction: https://t.co/jjLw1sLq8m pic.twitter.com/QctpbjF2Sy
— The Athletic | Football (@TheAthleticFC) December 5, 2025
انگلینڈ گروپ ‘ایل’ میں ہے اور اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلے گا، کروشیا کی ٹیم نے 2018 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ انگلینڈ کو گروپ میں گھانا اور پاناما کا بھی سامنا ہوگا۔
نیا سیڈنگ سسٹم، بڑی ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں ٹکرائیں گی
فیفا نے پہلی بار ایسا سیڈنگ سسٹم متعارف کرایا ہے جس کے تحت دنیا کی ٹاپ 4 ٹیمیں، اسپین، ارجنٹینا، فرانس اور انگلینڈ اگر اپنے گروپس جیتتی ہیں تو سیمی فائنل سے پہلے ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں ہوں گی۔
بڑا ورلڈ کپ
ٹورنامنٹ میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں سے 6 کا فیصلہ ابھی باقی پلے آف کے ذریعے ہوگا۔ تمام ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 16 میزبان شہروں میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل 19 جولائی کو نیو جرسی میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ سے نواز دیا
میچوں کے مقامات اور ٹائمنگز کا باضابطہ اعلان ہفتہ کو عالمی نشریاتی تقریب میں کیا جائے گا، تاہم مارچ میں پلے آف مکمل ہونے کے بعد اس میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔
2026 ورلڈ کپ گروپ اسٹیج ڈراز
گروپ A: میکسیکو، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، یورپی پلے آف D
گروپ B: کینیڈا، یورپی پلے آف A، قطر، سوئٹزرلینڈ
گروپ C: برازیل، مراکش، ہیٹی، اسکاٹ لینڈ
گروپ D: امریکا، پیراگوئے، آسٹریلیا، یورپی پلے آف C
گروپ E: جرمنی، کیوراساؤ، آئیوری کوسٹ، ایکواڈور
گروپ F: نیدرلینڈز، جاپان، یورپی پلے آف B، تیونس
گروپ G: بیلجیم، مصر، ایران، نیوزی لینڈ
گروپ H: اسپین، کیپ وردے، سعودی عرب، یوروگوئے
گروپ I: فرانس، سینیگال، فیفا پلے آف 2، ناروے
گروپ J: ارجنٹینا، الجزائر، آسٹریا، اردن
گروپ K: پرتگال، فیفا پلے آف 1، ازبکستان، کولمبیا
گروپ L: انگلینڈ، کروشیا، گھانا، پاناما











