جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھالیا

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر کو ایک پروقار تقریب کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بطور مستقل جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اُن سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے سیریمونیل ہال میں منعقد ہوئی، جہاں سپریم کورٹ اور مختلف ہائیکورٹس کے ججز، سینیئر وکلا، اٹارنی جنرل اور متعلقہ قانونی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں،

واضح رہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں بطور مستقل جج تعیناتی کی سفارش پر صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی مستقل تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی منظوری دی تھی، جس کے بعد 5 دسمبر کو ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اس اہم تقرری کی سفارش کے علاوہ جسٹس ظفر احمد راجپوت  کو سندھ ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس اور جسٹس کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کیا گیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

لاہور میں ٹریفک اصلاحات کے مثبت اثرات، 12 روز میں مہلک حادثات کی شرح میں 47 فیصد کمی

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل