پنجاب میں ٹریفک قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں، فینسی نمبر پلیٹس کالے شیشوں والی کتنی گاڑیاں پکڑی گئیں؟

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں گزشتہ چند سالوں سے بڑھتے ہوئے جرائم، اغوا برائے تاوان، کار جیکینگ اور دہشتگردی کے واقعات اور وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سکیورٹی خطرات کے پیش نظر صوبائی حکومت اور پولیس نے سنہ 2024 سے غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹوں نیز کالے شیشوں کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 45 گاڑیاں بند، 560 چالان جاری

پنجاب پولیس کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کا استعمال زیادہ تر جرائم پیشہ عناصر، اغوا کار گروہ اور دہشت گرد کرتے تھے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی شناخت ممکن نہیں ہو پاتی تھی۔

اسی تناظر میں چیف منسٹر پنجاب مریم نواز نے سنہ 2024 کے آخر میں ٹریفک پولیس اور سٹی ٹریفک افسران کو ہدف دے دیا تھا کہ سنہ 2025 میں صوبے سے غیر قانونی نمبر پلیٹیں اور کالے شیشے مکمل طور پر ختم کیے جائیں۔

اسی ہدف کے تحت رواں سال جنوری سے اکتوبر 2025 تک پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی اب تک کی سب سے بڑی مہم چلائی گئی۔

وی نیوز کو موصول ہونے والی سرکاری رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 7 لاکھ 94 ہزار سے زائد گاڑیوں پر غیر قانونی، فینسی یا نقلی نمبر پلیٹس لگانے کے چالان کیے گئے جن پر 20 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوا۔

مزید پڑھیے: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے

اسی دوران کالے شیشوں کے خلاف بھی صوبہ بھر میں سخت کارروائی کی گئی اور 2 لاکھ 2 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے جن پر مجموعی طور پر 10 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم نہ صرف ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے بلکہ جرائم کی روک تھام کے لیے بھی چلائی جا رہی ہے کیونکہ کالے شیشے اور غیر قانونی نمبر پلیٹیں اکثر جرائم پیشہ عناصر استعمال کرتے ہیں۔

شہروں کے اعتبار سے لاہور ایک بار پھر سب سے آگے رہا جہاں 3 لاکھ سے زائد غیر قانونی نمبر پلیٹس اور 64 ہزار سے زائد کالے شیشوں کے چالان ہوئے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان

فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان بھی خلاف ورزیوں کے حوالے سے سرفہرست رہے۔ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 41 ہزار، فیصل آباد میں 33 ہزار اور ملتان میں 30 ہزار سے زائد غیر قانونی نمبر پلیٹس پکڑی گئیں جبکہ راولپنڈی میں 98 ہزار، سیالکوٹ میں 25 ہزار، سرگودھا اور اوکاڑہ میں 21، 21 ہزار چالان کیے گئے۔

کالے شیشوں کے کیسز میں بھی فیصل آباد 23 ہزار سے زائد چالانوں اور ایک کروڑ 16 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ ملتان میں 13 ہزار سے زائد چالان اور 67 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 35 ہزار موٹرسائیکل سواروں کا چالان

ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ یہ مہم ابھی جاری ہے اور آئندہ دنوں میں مزید سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور سڑکوں پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسکارف پر ملک گیر پابندی کی منظوری

برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل