اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں واقع ایمریٹس پارک کی تعمیرِ نو اور بحالی کا منصوبہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے اشتراک سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شاندار ایڈوانچر پارک کی تعمیر کا امکان
اس اہم پیشرفت نے نہ صرف پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے بلکہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔
منصوبے کے تحت ٹوٹے ہوئے واکنگ ٹریکس کو مکمل طور پر نئے سرے سے بنایا گیا، جدید اسمارٹ بینچز اور توانائی بچانے والی ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئیں اور سبزہ کاری اور لینڈ اسکیپنگ کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنایا گیا ہے۔
بچوں کے لیے نیا پلے ایریا، اوپن جم اور بیٹھنے کے آرام دہ مقامات نے مقامات نے پارک کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مزید پرکشش بھی بنا دیا ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق یہ تعاون پاکستان اور یو اے ای کے مضبوط تعلقات کی عملی مثال ہے جو کمیونٹی ویلفیئر کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز، شہریوں کو کہاں کہاں مفت سروس میسر ہے؟
ایف 8 کے رہائشیوں نے پارک کی بحالی کو ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کی سرسبز و شاداب شناخت کو مزید اجاگر کرے گا اور شہریوں کے لیے بہترین تفریحی ماحول فراہم کرے گا۔













