اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز، شہریوں کو کہاں کہاں مفت سروس میسر ہے؟

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز کردیا گیا، ڈیجیٹل پارکنگ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے، ابتدائی طور پر جی 8 مرکزمیں ڈیجیٹل پارکنگ کی سافٹ لانچنگ کی گئی ہے، جہاں شہریوں کو مفت سروس مہیا کی جارہی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جی ایٹ میں قائم ڈیجیٹل پارکنگ کا دورہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ڈیجیٹل پارکنگ میں مفت گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، مفت گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت کا مقصد عوام  میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 2.8 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے، گوگل

چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دی گئی کہ ڈیجیٹل پارکنگ میں گاڑی میں بیٹھے پارکنگ ٹکٹ حاصل کی جا سکتی ہے، گاڑی پارک کرنے کی ادائیگی بھی ڈیجیٹل پیمنٹ کےذریعے کی جاسکے گی، پہلے مرحلے میں ایف 7 مرکز، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

’ڈیجیٹل پارکنگ کو شہر کے مختلف کاروباری مراکز میں بھی لانچ کیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت ترسیلات زر کاحجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ہونے والا ریونیو اسی مارکیٹ کی اپ لفٹ پر استعمال کیا جائے گا، ڈیجیٹل پارکنگ سے کاروبار اور معیشت میں بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی