آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسکارف پر ملک گیر پابندی کی منظوری

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریا نے 14 سال سے کم عمر اسکول جانے والی بچیوں کے لیے اسکارف پہننے پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، حالانکہ ماہرین اور مذہبی تنظیموں نے اسے آئین سے متصادم اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کو بڑھانے والا قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران: بے حجاب خواتین کی شرکت کا الزام، میراتھن ایونٹ کے 2 منتظمین گرفتار

آسٹریا کی پارلیمنٹ نے ایک متنازع قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت 14 سال سے کم عمر بچیوں پر سرکاری اور نجی دونوں طرح کے اسکولوں میں روایتی اسلامی اسکارف (حجاب اور برقع وغیرہ)و پہننے پر پابندی ہوگی۔ یہ قانون قدامت پسندوں کی قیادت میں قائم 3 اعتدال پسند جماعتو کے اتحاد نے پیش کیا، جسے وہ صنفی مساوات کی جانب ایک قدم قرار دیتے ہیں۔

تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک میں اسلام مخالف جذبات کو مزید بھڑکا سکتا ہے اور آئینی اصولوں سے متصادم ہے۔ 2020 میں 10 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسی نوعیت کی پابندی آئینی عدالت نے اس بنیاد پر کالعدم قرار دے دی تھی کہ وہ صرف مسلمانوں کو ہدف بناتی ہے۔

نئے قانون کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی طالبات کو اسکول انتظامیہ اور سرپرستوں کے ساتھ متعدد نشستوں میں شرکت کرنا ہوگی، اور خلاف ورزی دہرائے جانے پر بچوں کی فلاح کے ادارے کو اطلاع دی جائے گی۔ آخری مرحلے میں والدین یا سرپرستوں پر 800 یورو تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خامنہ ای کے اہم مشیر کی بیٹی کی بے حجاب عروسی لباس میں ویڈیو پر تنازع

حکومتی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام بچیوں کو ’جبر سے بچانے‘ اور ان کی آزادی کی حفاظت کے لیے ہے۔ لبرل جماعت Neos کے پارلیمانی لیڈر یانک شیٹی کے مطابق یہ مذہب کے خلاف نہیں بلکہ ملک کی بچیوں کی آزادی کے تحفظ کا فیصلہ ہے، جس سے تقریباً 12 ہزار بچیاں متاثر ہوں گی۔

اس کے برعکس اپوزیشن کی دائیں بازو کی جماعت FPÖ نے کہا کہ پابندی ناکافی ہے اور اسے تمام طلبہ اور اسکول اسٹاف تک پھیلایا جانا چاہیے۔ جماعت کی ترجمان ریکارڈا بیرگر نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی اسلام کی اسکولوں میں کوئی جگہ نہیں۔

گرین پارٹی کی سگریڈ ماؤر نے قانون کو واضح طور پر غیر آئینی قرار دیا، جبکہ آسٹریا کی اسلامی تنظیم IGGÖ نے اسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور معاشرے میں تقسیم کا سبب بتایا۔ تنظیم نے اعلان کیا کہ وہ اس قانون کی آئینی حیثیت پر عدالت میں چیلنج کرے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے قانون کو آئینی اعتراضات سے بچانے کی پوری کوشش کی ہے، تاہم اس بات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ یہ عدالت میں برقرار رہے گا۔ آگاہی پر مبنی آزمائشی مرحلہ فروری 2026 میں شروع ہوگا، جبکہ مکمل پابندی آئندہ تعلیمی سال کے آغاز، ستمبر 2026 سے نافذ ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ کی درخواستیں، پی ایم ڈی سی اور دیگر سے جواب طلب

کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں