سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی موجودگی حسبِ معمول توجہ کا مرکز بنی رہی۔
تاہم اس موقع پر سلمان خان نے ایک ایسا بیان دیا جس نے مداحوں کو حیران اور محظوظ کر دیا۔ اداکار نے عاجزی سے کہا کہ وہ خود کو کوئی بڑا یا شاندار اداکار نہیں سمجھتے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی
فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹرایکٹو سیشن میں سلمان خان نے 3 دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر پر گفتگو کی۔
شہرت، کامیابیوں یا اپنی وراثت پر بات کرنے کے بجائے انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ موجودہ دور میں اداکاری کا فن ہی ختم ہوتا جا رہا ہے۔
💎 #Salmankhan #Respect 🙏@BeingSalmanKhan #RedSeaIFF25 #RedSeaInternationalFilmFestival pic.twitter.com/mRbQ8tXSVX
— 👑 GalwanValley (@neelikhan7786) December 13, 2025
اپنے اداکاری کے انداز پر بات کرتے ہوئے 59 سالہ سلمان خان نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ کوئی بہت ہی کمال کا اداکار ہیں۔
’آپ مجھے کچھ بھی کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں لیکن اداکاری کرتے ہوئے نہیں، اداکاری مجھ سے ہوتی ہی نہیں، جیسا محسوس ہوتا ہے ویسا ہی کر لیتا ہوں، بس یہی ہے۔‘
مزید پڑھیں: سلمان خان ایک بار پھر چُلبل پانڈے بننے کو تیار، ’دبنگ 4‘ کا اعلان
ان کے اس بیان پر محفل میں قہقہے گونج اٹھے۔
میزبان کے سوال پر جب حاضرین سے رائے لی گئی تو سب نے خوش دلی سے ’نہیں‘ میں جواب دیا۔

اس پر سلمان خان نے مزید کہا کہ کبھی کبھی جب وہ روتے ہیں تو انہیں لگتا ہے لوگ ان پر ہنس رہے ہوتے ہیں۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول کے 5ویں ایڈیشن میں سلمان خان نے اداکار و فلم ساز ادریس ایلبا کو ریڈ سی آنریری ایوارڈ پیش کیا۔
مزید پڑھیں: گمراہ کن اشتہار کرنے کا الزام، بولی ووڈ ہیرو سلمان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
بعد ازاں وہ ادریس ایلبا اور اداکار ایڈگر رامی ریز کے ہمراہ گولڈن گلوبز گالا ڈنر میں تصاویر بنواتے بھی نظر آئے۔
اسی موقع پر سلمان خان کی ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ سے ریڈ کارپٹ پر غیر متوقع ملاقات بھی ہوئی۔

سلمان خان نے مختلف فلمی صنعتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی تبادلے کو سراہا اور سعودی عرب سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں آنا بہت پسند ہے اور وہ اب اکثر اس ملک کا دورہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کالی شیروانی میں دبنگ انٹری، سلمان خان طویل عرصے بعد ریمپ پر واپسی
بولی ووڈ کے محاذ پر سلمان خان حال ہی میں ایکشن تھرلر فلم سکندر میں رشمیکا مندانا کے ساتھ نظر آئے۔ اس کے بعد انہوں نے آریان خان کی سیریز ’دی باسٹرڈز آف بولی ووڈ‘ میں مختصر کردار ادا کیا اور ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس 19 کی میزبانی بھی کی۔
آئندہ دنوں میں وہ فلم بیٹل آف گلوان میں اداکارہ چترانگدا سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، جس کی ہدایت کاری اپورو لکشیا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 2020 کے گلوان ویلی تنازعے پر مبنی ہو گی۔














