انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی۔

انڈر 19 ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ گرین شرٹس نے کپتان کی دعوت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بلیو شرٹس نے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی تاریخی فتح، 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملائیشیا 48 رنز پر ڈھیر

بھارت کی جانب سے ارجن جارج 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آیوش مہاتھرے نے 38، کنشک چوہان نے 46 اور ابھیگیان کنڈو نے 22 رنز بنائے، جبکہ دیگر بھارتی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالصبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نقیب شفیق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جوابی اننگز میں بھارت کے 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 41.2 اوورز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے حذیفہ احسن نے تنہا مزاحمت کی اور 83 گیندوں پر 70 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن ٹی 20 میں 6 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان نے محتاط آغاز کرتے ہوئے 8 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنائے، تاہم اس کے بعد دیپیش دیویندرن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سمیر منہاس 9، علی حسن بلوچ صفر اور احمد حسین 4 رنز پر آؤٹ کرکے ٹاپ آرڈر تباہ کردیا۔ عثمان خان 14ویں اوور میں کنشک چوہان کا شکار بنے، اس وقت پاکستان کا اسکور 30 رنز پر 4 وکٹیں تھا۔

حذیفہ احسن اور کپتان فرحان یوسف کے درمیان پانچویں وکٹ پر 47 رنز کی شراکت بنی، تاہم فرحان یوسف 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد بھی حذیفہ احسن نے کچھ دیر وکٹ سنبھالے رکھی، مگر 39ویں اوور میں وہ بھی کنشک چوہان کا شکار بن گئے۔ آخر میں کشن سنگھ نے علی رضا 6 رنز پر آؤٹ کرکے پاکستان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

بھارت کی جانب سے دیپیش دیویندرن اور کنشک چوہان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، کشن سنگھ نے 2 جبکہ کھلن پٹیل اور ویبھو سوریہ ونشی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو 297 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، جبکہ بھارت نے یو اے ای کو 234 رنز سے ہرایا تھا۔

آج کے اس اہم میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں