آبِ حیات کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اسے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جانا چاہیے، کیونکہ ملک میں پانی کی سطح مسلسل نیچے جا رہی ہے۔ ایسے میں چارسدہ میں ایک ماحول دوست سروس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، جہاں نہ صرف صفائی کی جاتی ہے بلکہ پانی کے تحفظ پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں ماحول دوست تعمیرات وقت کی اہم ضرورت ہیں، احسن اقبال
’اب آپ کی گاڑیوں کو وہ صفائی ملے گی جو نہ صرف شاندار ہے بلکہ ہمارے ماحول کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔‘
وہاں پر موجود ایک ذمہ دار نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ اس سروس اسٹیشن میں ہم صرف گاڑیاں نہیں دھوتے، بلکہ پانی بھی بچاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں تیار کردہ ماحول دوست فٹبالز آئندہ چیمپئنز لیگ کا حصہ ہوں گی
ان کے مطابق یہاں جدید ترین واٹر ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی نصب کی گئی ہے، جہاں استعمال شدہ پانی کو فلٹر کیا جاتا ہے اور دوبارہ ٹینک میں جمع کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ استعمال شدہ پانی مکمل طور پر صاف کیا جاتا ہے اور پھر اسے دوبارہ گاڑی دھونے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 50 سے زیادہ گاڑیاں مکمل طور پر صاف کی جاتی ہیں، اور ہمارا مقصد بالکل واضح ہے کہ پانی کا ضیاع نہ ہو۔
’یہ صرف کاروبار نہیں، بلکہ ہماری زمین اور ماحول کے لیے ایک وعدہ ہے۔‘ مزید جانیے سعید وزیر کی اس رپورٹ میں۔













