پنجاب کابینہ کا اجلاس: تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت اور عوامی سہولیات کے حوالے سے اہم فیصلے

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 31واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں شفافیت، تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور عوامی سہولت سے متعلق بڑے اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں سرکاری محکموں میں کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ پنجاب میں کرپشن کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 3 ماہ میں ہر محکمے کی مکمل انکوائری مکمل کی جائے گی اور جوابدہی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کابینہ کا 30 واں اجلاس: ٹی ایل پر پابندی کی توثیق سمیت اہم فیصلے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک پائی کی کرپشن بھی برداشت نہیں کی جا سکتی، سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے اور فنڈز کے استعمال پر ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں۔

اجلاس میں پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کے نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا آئی ٹی سٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک سال میں 2300 نوجوانوں کو سکل پروفیشنلز بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا تاکہ روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے لاہور میں جدید ٹریفک لائٹس نصب کرنے، زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑکوں کو محفوظ بنانے اور شہری علاقوں میں تمام سڑکوں کے گڑھوں کی مرمت و بحالی کی منظوری دی گئی۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے کے لیے غیر قانونی لائٹس سے روکنے والے وارڈن کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کابینہ: کم از کم تنخواہ 40 ہزار کرنے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی

تعلیم کے شعبے میں شفافیت اور معیار بہتر بنانے کے لیے پنجاب میں پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہیڈ ٹیچرز کا الاؤنس 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا۔

لائیو سٹاک کے شعبے میں اصلاحات کے تحت مویشی ایکسپورٹ کے لیے لائیو سٹاک کو کمپنی بنانے کا ہدف دیا گیا، جبکہ چیف منسٹر پنجاب لائیو سٹاک ای کریڈٹ سکیم کی بھی منظوری دی گئی۔

صحت کے شعبے میں اہم فیصلوں کے تحت گوجرانوالہ میں مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام، ہولی فیملی ہسپتال فیصل آباد کے لیے ضروری آلات کی خریداری، 100 بیڈز مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال مری کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کرنے اور مختلف میڈیکل اداروں میں عارضی و ایڈہاک بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔

انفراسٹرکچر کے شعبے میں چیچہ وطنی، کمالیہ، پیر محل اور شور کوٹ روڈ پر 46 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و توسیع کی منظوری دی گئی، جبکہ ضلع قصور کی 66 ترقیاتی سکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: 10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

اجلاس میں مذہبی رہنماؤں کی خدمات کے اعتراف کے طور پر امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے گندم کاشت کا ہدف بروقت مکمل کرنے پر وزیر زراعت اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور پی ایچ اے لاہور کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔

کابینہ اجلاس میں مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے پابندی میں نرمی، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے عہدیداران کی تعیناتی اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری و واٹر سرویلنس پراجیکٹ کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی