ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کامران فاروقی 9 سال پرانے 2 مقدمات میں بری

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آپریشن کے بعد گرفتار سابق ایم پی اے کامران فاروقی کو 9 سال پرانے 2 مقدمات میں بری کردیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: پولیس تحویل میں میڈیا پر اعترافی بیان ناقابلِ قبول، ملزم بری

کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سنائے گئے فیصلے کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آپریشن کے دوران گرفتار کامران فاروقی کے خلاف پراسیکیوٹر 9 سال میں جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے شواہد کی کمی کے سبب ملزم کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔

وکلا صفائی عابد زمان اور اسامہ علی گجر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیاکہ کامران فاروقی کو رینجرز نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا، اور بعد میں ان کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے، جن میں پراسیکیوٹر کے پاس کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں تھے۔

پراسیکیوشن کے مطابق کامران فاروقی کو 15 دسمبر 2016 کو گارڈن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جس کے دوران ان سے غیر قانونی اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: 19 خواتین اور بچوں کو بےدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرنے والا ملزم عدالت سے بری

ان الزامات کی بنیاد پر تھانہ نبی بخش میں 2 مقدمات درج کیے گئے تھے، تاہم عدالت نے شواہد کی کمی کے باعث انہیں بری کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘