کراچی ایئرپورٹ: مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، تحقیقات میں ایئرلائن قصوروار قرار

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن ایئر بلیو کے عملے کی جانب سے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کے واقعے میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) نے ایئرلائن کے عملے کو قصوروار قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافر قدرت اللہ  کو گزشتہ روز ایئر بلیو کی پرواز PA-170 کے ذریعے جدہ جانا تھا۔ وہ دوپہر 1:25 بجے ایئر بلیو کے کاؤنٹر پر پہنچا، جہاں پاسپورٹ چیکنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

پاسپورٹ کیسے پھٹا؟

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایئر بلیو کے کاؤنٹر پر موجود خاتون ملازم کرن مسافر کا پاسپورٹ چیک کر رہی تھیں۔ اسی دوران پاسپورٹ پر لگا ہوا اسٹیکر ہٹاتے وقت پاسپورٹ پھٹ گیا۔ رپورٹ میں واضح طور پر اس عملے کی غفلت کو واقعے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے کراچی ایئرپورٹ: نجی ایئر لائن عملے نے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑ دیا، جدہ کی پرواز سے محروم

پاسپورٹ خراب ہونے کے باعث مسافر سفر نہ کر سکا اور اسے پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

مسافر کا احتجاج

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ پھٹنے کے بعد مسافر قدرت اللہ انٹرنیشنل ڈیپارچر ٹرمینل بلڈنگ سے باہر آیا اور اپنے اہلِ خانہ کے دیگر افراد کے ساتھ احتجاج اور چیخ پکار شروع کر دی۔ اس موقع پر اے ایس ایف حکام اور ڈیوٹی ٹرمینل منیجر (DTM) بھی موجود تھے۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایئر بلیو کا عملہ مسافروں کی شکایت سننے یا معاملہ حل کرنے کے لیے باہر نہیں آیا۔

ایئرلائن مکمل طور پر قصوروار

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی تحقیقات میں واقعے کی مکمل ذمہ داری ایئر بلیو کے عملے پر عائد کی گئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رپورٹ میں ایئرلائن اور متعلقہ عملے کے خلاف اعلیٰ سطح کی تحقیقات اور کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان میں کتنی نئی ایئرلائنز پروازیں شروع کرنے والی ہیں؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ واقعہ سوشل میڈیا اور مسافروں میں شدید تشویش کا باعث بنا، جس کے بعد ایئرپورٹ اتھارٹی نے معاملے کی باضابطہ تحقیقات شروع کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقامی وسائل کے استعمال سے بجلی سستی، اگست میں 10 ارب روپے کی بچت ہوئی، اویس لغاری

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘