کراچی ایئرپورٹ: نجی ایئر لائن عملے نے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑ دیا، جدہ کی پرواز سے محروم

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی ایئر لائن ایئربلیو کے بورڈنگ اور ٹکٹنگ کاؤنٹر پر عملے کی مبینہ غفلت کے باعث ایک مسافر جدہ جانے والی پرواز سے محروم ہو گیا۔ متاثرہ مسافر قدرت اللہ کراچی سے ایئربلیو کی پرواز پی اے 170 کے ذریعے جدہ روانہ ہو رہا تھا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی خریداری میں دوست ممالک کی ایئر لائنز کی دلچسپی کیوں نہیں؟

ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل پر ٹکٹ کی کنفرمیشن کے دوران ایئربلیو کے ٹکٹنگ کاؤنٹر اسٹاف سے ممکنہ طور پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑ دیا، جس کے باعث قدرت اللہ بین الاقوامی سفر کے لیے نااہل قرار پایا اور پرواز میں سوار نہ ہو سکا۔

پاسپورٹ کے پھٹ جانے پر پرواز پی اے 170 مسافر کو چھوڑ کر جدہ روانہ ہو گئی۔ مسافر قدرت اللہ ایک گروپ کے ہمراہ سعودی عرب روزگار کے لیے جا رہا تھا، تاہم اچانک پیش آنے والے اس واقعے نے اس کے سفری منصوبے کو شدید متاثر کیا۔

مزید پڑھیں: یورپ کی طرف پاکستانی پروازوں پرپابندی عمران خان دورحکومت میں کیوں عائد ہوئی؟

پاسپورٹ نقصان پہنچنے پر مسافر نے جناح ٹرمینل پر شدید احتجاج کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ پھٹے ہوئے پاسپورٹ پر بین الاقوامی سفر ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق اب مسافر کو سعودی عرب جانے کے لیے نیا پاسپورٹ بنوانا پڑے گا۔

واقعے کے بعد ائیرلائن عملے کی غفلت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ متاثرہ مسافر نے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں