ہونڈا کی پسندیدہ گاڑی خریدنا اب ہر کسی کے لیے ممکن، مگر کیسے؟

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے دلچسپ خبر ہے کہ ہونڈا کارز پاکستان نے قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کی نئی آفر پیش کردی جس کے ذریعے اب ہونڈا گاڑیاں آسان قسطوں میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ہونڈا اور حبیب میٹرو بینک نے ہونڈا سٹی، سوِک اور ایچ آر-وی کے لیے ایک مشترکہ فنانسنگ اسکیم متعارف کرائی ہے جس کا مقصد صارفین کو کم شرح سود اور اضافی مراعات فراہم کرنا ہے۔ اس پیشکش کے تحت فنانسنگ ریٹ KIBOR + 1% مقرر کیا گیا ہے جو روایتی کمرشل آٹو لونز کے مقابلے میں شفاف اور کم اسپریڈ والا حل فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سٹی کی خریداروں کے لیے محدود مدت کی نئی پیشکش کیا ہے؟

اس پیشکش میں 2 لاکھ روپے تک کی فیسیں بینک کی جانب سے کور کی جائیں گی۔ پہلے سال کے لیے مفت پیریڈک مینٹیننس کی سہولت دستیاب ہوگی اور گاڑیوں میں درآمد شدہ بریج اسٹون ٹائرز شامل ہیں جن کی قیمت تقریباً 1 لاکھ روپے ہے۔

اس اسکیم کے تحت گاڑیوں کی ڈیلیوری دسمبر میں یقینی بنائی گئی ہے جس سے عام انتظار کے اوقات کو کم کیا جا سکے گا۔ بینک کی شرائط و ضوابط اس پیشکش پر لاگو ہوں گی۔

 دلچسپی رکھنے والے صارفین حبیب میٹرو بینک کے نمائندے سے رابطہ کر کے تفصیلی ادائیگی کے شیڈول اور KIBOR کی ایڈجسٹمنٹ کی فریکوئنسی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں