ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ لندن میں انتقال کرگئیں

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران فاروق لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کینسر میں مبتلا تھیں اور لندن کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

شمائلہ عمران فاروق کو اپنے شوہر ڈاکٹر عمران فاروق کے برطانیہ میں بہیمانہ قتل کے قریباً 11 برس بعد، 18 ستمبر 2021 کو لندن کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وہ بولنے کے قابل نہیں رہیں، ان کے بائیں کان کی سماعت متاثر ہو چکی تھی اور نظامِ ہاضمہ بھی شدید مسائل کا شکار تھا۔

2020 میں پاکستان کی ایک عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 3 کارکنان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنی فائل بند کر دی۔ تاہم اس عدالتی فیصلے کے باوجود شمائلہ عمران فاروق اور ان کے بچوں کی مشکلات میں کوئی کمی نہ آ سکی۔

شمائلہ عمران فاروق چوتھے مرحلے کے کینسر سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں، جبکہ 16 ستمبر 2010 کو لندن میں اپنے شوہر کے قتل کا صدمہ بھی ان کی صحت پر گہرے اثرات چھوڑ گیا تھا۔

واضح رہے کہ 50 سالہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ ان کے قتل کا مقدمہ پاکستان میں بھی زیرِ سماعت رہا، جبکہ برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ یارڈ اب تک مرکزی ملزمان تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

ایف آئی اے نے 2015 میں اس قتل کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جبکہ ایک ملزم کاشف خان کامران کے انتقال کی بھی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

19ویں صدی میں چترال سے انگریز فوج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری