کراچی کا مشہور لائٹ ہاؤس جہاں سفید پوش اچھی چیزیں سستے داموں خریدنے آتے ہیں یہاں لوگوں کو بیش قیمت مال بھی مناسب پیسوں میں مل جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں رُت بدلتے ہی لنڈا بازار کی رونقیں بھی بڑھ گئیں
ایک وقت تھا یہاں اشیا بہت سستی ہوا کرتی تھیں لیکن وقت بدلا اور ٹیکنالوجی نے دنیا کو گلوبل ویلج بنا دیا تو یہاں کے تاجروں کو بھی برانڈز کا علم ہوا اور آن لائن قیمتیں معلوم ہوئی تو وہ اشیا جو چند سو میں ملا کرتی تھیں اب ہزاروں روپے میں مل رہی ہیں لیکن پھر بھی یہ کئی گنا کم قیمت ہی سمجھی جاتی ہیں۔
لائٹ ہاؤس میں جوتے، کمبل، جیکٹس سمیت کی اشیا دستیاب ہیں اور خاص بات یہ ہے یہ اشیا یورپ سے آنے کے بعد پھر واپس یورپ چلی جاتی ہیں۔
تاجروں کے مطابق ان کے پاس کٹیگریز ہیں ایک وہ جو بہت سستی ہے دوسری درمیانی اور تیسری مہنگی ہے۔
مزید پڑھیے: 48 فیصد پاکستانیوں کی لنڈا بازاروں سے خریداری، ’کیا حکومت اس پر بھی ٹیکس لگانے جا رہی ہے‘
وہ کہتے ہیں کہ یہاں ایک ہزار روپے سے لے کر 20 ہزار روپے کی جیکٹ مل جائے گی لیکن مہنگی جیکٹ کراچی کے لیے اس لیے نہیں کہ وہ بہت گرم ہوتی ہے اور زیادہ تر وہ جیکٹس یورپ سے آئے پاکستانی لے کر جاتے ہیں یا کنیڈا سے کوئی پاکستانی آیا ہو تو وہ لے جاتا ہے جو جیکٹس لاکھوں روپے کی ملتی ہے وہ یہاں سے لوگ چند ہزار روپوں میں لے جاتے ہیں۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔













