’ہمارے کھلاڑی کو نظر لگ گئی‘، محسن نقوی کی زخمی کرکٹر محمد شایان کی عیادت

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد شایان فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنی نگرانی میں کرکٹر کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال روانہ کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی کو نظر لگ گئی ہے۔

بعد ازاں محسن نقوی نے اسپتال پہنچ کر بھی وکٹ کیپر بیٹر کی عیادت کی۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت قومی سیاسی قیادت سمیت عوام نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp