چاغی میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 179 افغان شہری گرفتار

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 179 افغان شہریوں کو سکیورٹی فورسز نے چاغی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا ہے۔

انتظامی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور بعد ازاں ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے افغان باشندے غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے کے لیے پاکستان کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟

انتظامیہ کے مطابق تمام گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع چاغی میں نوکنڈی کے قریب پیش آنے والا دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا جو ایک بار پھر غیر قانونی ہجرت کے المیے کو بے نقاب کر گیا، اس حادثے میں بہتر یاد مستقبل کے خواب لیے یورپ جانے والے 9 افغان شہریوں سمیت 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی چاغی محمد شریف کلہوڑو کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاں بحق ہونے والے افغان شہری غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپی ممالک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب