پاکستان عزت و وقار سے آگے بڑھ رہا ہے، افواج اور عوام کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عزت و وقار سے آگے بڑھ رہا ہے، افواج اور عوام کے درمیان کسی کو تفرقہ ڈالنے کی اجازت نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے  معصوم شہریوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید پڑھیں: افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، اس جذبے کو شکست نہیں دی جا سکتی، آرمی چیف

 فورم نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور غیر ملکی ایما پر دہشتگردی کے فروغ کے خلاف مادر وطن کا دفاع  کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے  پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں انٹیلی جنس پر مبنی انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں افواج ِ پاکستان کی پُرعزم  کاوشوں کوسراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ حکومت اور پاک فوج  کی مشترکہ کوششوں اور پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے باعث ہمارا ملک بتدریج  مگر یقینی طور پر استحکام، وسیع تر مواقع اور عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے۔

’اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ‘

فورم نے اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیتے ہوئے ملک کو درپیش خطرات اور آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔

شرکا کانفرنس نے اس بات کا اعادہ کیاکہ بھارتی سرپرستی میں تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے ساتھ فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا۔ فورم نے دہشتگردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان گٹھ جوڑ کو یکسر مسترد کر دیا۔

کور کمانڈرز نے کہاکہ قومی یکجہتی، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے وہ عناصر  سیاسی  ہوں یا کوئی بھی ہوں۔ فورم نے کہاکہ مسلح افواج اور پاکستان کی عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں۔

فورم نے بلوچستان حکومت کے خصوصی ترقیاتی اقدامات کو سراہا، جو مقامی سطح پر عوام کو بااختیار بنانے اور سماجی روابط کے ذریعے گورننس سے جڑے دہشت گردی کے عوامل کا خاتمہ کرتے ہیں۔

شرکا کانفرنس نے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قومی ایکشن پلان کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز کے عوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

’کشمیریوں کے حق خودارادیت اور جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی ثابت قدمی کا اعادہ‘

فورم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور ان کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی ثابت قدمی کا اعادہ کیا۔ شرکا کانفرنس نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی بھی  توثیق کی۔

شرکا نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی رسائی اور فلسطینی ریاست کے لیے ایک قابل اعتماد راستے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستانی عوام مسلح افواج کے ساتھ

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے  کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، تربیت، جسمانی فٹنس، نئی جدتیں اور میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مستقل تحفظ کرتے ہوئے ’کنونشنل اور سب کنونشنل‘ سے لے کر ہائبرڈ اور غیر متناسب چیلنجز تک کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی