مسلح افواج کا قائد اعظمؒ کے یوم پیدائش پر خراجِ تحسین

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مسلح افواج نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قائدِ اعظمؒ کے اصولوں کے مطابق ایک مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے لیے خدمات انجام دیں گے۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل زاہد احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے قائدِ اعظمؒ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ افواجِ پاکستان نے قائدِ اعظمؒ کے نظریات، قائدانہ صلاحیت، آئینی اصولوں اور پختہ عزم کو موجودہ چیلنجز کے مقابلے میں رہنما قرار دیا۔

مسلح افواج نے کہا کہ وہ ملک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور قومی استحکام، امن اور ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی اور اُن کے ملک کی ترقی میں قیمتی کردار کو سراہا۔

آرمی، نیوی اور ایئر فورس نے یقین دہانی کرائی کہ وہ قائدِ اعظمؒ کی میراث کے مطابق وطن کی خدمت عزت، شجاعت اور دیانتداری کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp